مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے فرانس کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ژرژ لارشہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ فرانسیسی اسپیکر لارشہ نے اس ملاقات میں تہران میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ فرانسیسی اسپیکر نے تہران اور پیرس کے درمیان تمام شعبوں ميں باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں فرانس کو ایران کا ایک اہم تجارتی شریک قراردیتے ہوئے کہا کہ فرانس خطے میں امن و ثبات کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے فرانس کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات اور گفتگو کی۔
News ID 1873538
آپ کا تبصرہ